club75|| betterlife -My diarygame- My beautiful day on my shop 22-nov-2021|| #club75 #club5050 to club100 |urdu community

2개월 전

IMG_20211106_171044.jpg

الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

الصلاۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ

الصلاۃ والسلام علیک یا خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا

IMG_20211122_091316.jpgIMG_20211119_093630.jpg

صبح سویرے کا وقت

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں میں صبح سویرے 6 بجے اٹھا اور نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا میں نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اور کچھ دیر کے بعد پھر واک کے لیے نکل گیا میں واک کے دوران قبرستان میں پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیاجب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو پانی دینے چلا گیا۔ان کی چند خوبصورت تصاویر لیں
اس کے بعد میں نے دکان پر چانے کی تیاری کی اور گھر سے دکان کی چابیاں لیں اور دکان کی طرف روانہ ہو گیا دکان پر پہنچ کر میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا جب میں نے صفائی مکمل کرلی تو میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کر دی میں نے 2 جوڑے کپڑوں کے کٹائی کیے اور پھر میں نے سلائی مشین کو صاف کیا اور اس کے تمام حصوں کو تیل دیا ۔ میرے پاس ایک گاہک آیا اس نے اپنے کپڑوں کے بارے میں پوچھا تو میں نے اسے بتایا کہ آپ پریشان نہ ہوں آپ کے کپڑے تیار ہیں میں نے اسے کپڑے دیے اور اس سے پیسے وصول کیے وہ اجازت لیتے ہوئے واپس چلا گیا
IMG_20211118_184202.jpgIMG_20211118_184147.jpg

دوپہر کا وقت

میں کپڑوں کی سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا میں نے دوپہر تک کام کیا جب 12 بجے تو میں نے دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا اور ظہر کی نماز کا وقت قریب تھا میں نے وضو کیا اور ظہر کی نماز ادا کی۔

IMG_20211119_075945.jpg

IMG_20211119_075906.jpg

شام کا وقت

نماز ادا کرنے کے بعد میں بیگم نے چائے تیار کی میں نے چائے پی اور پھر میں دوبارہ دوکان پر کام کرنے کے لیے چلا گیا میں نے شام ہونے سے پہلے اپنا کام ختم کر لیا اور سورج غروب ہونے سے پہلے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے مغرب کی نماز ادا کی اور پھر رات کے کھانے کا وقت ہوا تو میں نے کھانا کھایا اور پھر میں اپنی ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری آج کی ڈائری رپورٹ ضرور پسند آئے گی اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد

IMG_20211118_184124.jpg

I am very thankful for my dear sir

@yousafharoonkhan
@janemorane
@haseeb.asif.khan


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

|50SP| 100SP|150SP|200SP|500SP|1000SP|1500SP|2000SP|


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

بہت اچھی ڈائری لکھی ھے اور فوٹوگرافی بہت خوبصورت کی ھے اور آپ کا ٹیلرنگ شاپ میں اچھا وقت گزر جاتا ھو گا۔

·

حوصلہ افزائی کا شکریہ

بہت عمدہ ڈائری تیار کی ہے اور بہت پیاری فوٹوگرافی کی ہے گڈ لک بھائی

·

شکریہ بھائی جان

ماشاءاللہ آپ نے بہت محنت سے ڈائری لکھی ہے اور فوٹوگرافی بھی خوبصورت کی ہے

·

Thanks my dear friend

آپ کافی محنت سے کام کرتے ہیں اسی طرح محنت جاری رکھیں

·

Thanks for the appreciating my post

آپ نے پوسٹ کافی اچھی لکھی ہے اور پھولوں کی فوٹوگرافی بھی بہت کی ہے

·

Thanks for the appreciating my post

واعلیکم السلام
So beautiful photography and dairy report

·

Thanks for the appreciating my post

آپ نے بہت زبردست ڈایری لکھی ہے اور ماشاءاللہ آپ فوٹوگرافی میں بہت مہارت رکھتے ہیں

·

Thanks for the appreciating my post