Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 ( 30-11-2021) | فائندہ مند بیج

2개월 전

السلام علیکم سٹیمٹ فیملی ،
آپ کیسے ہیں امید ہے کہ آپ اچھا کر رہے ہیں۔
الحمدللہ ، ثمہ الحمدللہ اللہ نے ہمیں اس محدود زندگی میں ایک اور خاص دن عطا کیا ہے۔
آج آپ سب سے ایک اور اہم ٹوپک شئیر کرنے جا رہا ہوں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ آپکے لیئے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ مند کالم لکھو
آج کا کالم

پودوں کے بیج بظاہر تو معمولی سےنظر آتے ہیں لیکن اللہ پاک نے ان میں غِذائیت کے اس قدر خزانے رکھے ہیں کہ ان پر ایک عرصے سے تحقیق جاری ہے اور اب تک کئی ایسے بیجوں کا سُراغ لگایا جا چکا ہے جوکہ بے شمُار طِبّی فوائد سے مالا مال ہیں۔ چند بیچوں کے فوائد پیشِ خدمت ہیں،ملاحظہ فرمائیں:

تُخْم ملنگا (Basil seeds)

maxresdefault.jpg

holy-basil-seed-tulsi-seed-500x500.jpg

یہ کالے/سُرمئی کلر کا بیج ہوتا ہے جس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا بہترین ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فائبر اور کیلشیم جیسی معدنیات، میگانیز اور فاسفورس بھی اس میں پایا جاتا ہے ۔ یہ خاص طور پر ہڈّیوں اور دانتوں کی صحّت کیلئے بہت مُفید ہے۔ سخت گرمی میں تخم ملنگا کو لیموں پانی، شربت یا دودھ میں ڈال کر پینا بہت فائدہ مند ہے۔

کدُّو کے بیج(Pumpkin seeds)

pumpkin-seeds_625x350_71438164972.webp

ان میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں پیدا ہو جانے والی کسی بھی قسم کی سوزِش کے خلاف مُزاحَمَت کرتے ہیں۔ یہ بڑھتی عُمْر کے اَثْرات کو بھی کم کرتے ہیں،ان میں پایا جانے والا وٹامن اِی

جِلد(Skin) کے لئے بہت مفید ہے جبکہ کینسر کے مریضوں، دل کی بیماری میں مبتلا افراد اور ذیابیطس(Diabetes) سے پریشان لوگوں کے لئے بھی یہ بیج اہم غذا ہیں۔اس کے بیج کو چارمغز، پھلوں(Fruits) اور دیگرمیٹھی ڈشز(Sweet Dishes) میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Alsi Ke Fayde Aur Istemal karne Ka Tarika.jpg

4d53954d55b06c414273f4ad311cdd5e.jpg

اَلْسی چھوٹی چھوٹی نازُک پتیوں والا ایک پودا ہے جس کے بیج سے تیل نکالا جاتا ہے۔ ان میں فائبر ،تین قسم کے فیٹی ایسڈ، اور اینٹی آکسیڈنٹ اَجْزا پائے جاتے ہیں جو خاص طور پر کولیسٹرول کے لئے فائدہ مند ہیں۔ یہ بیج ہمارے جسمانی مُدافَعتی نظام (Immune

System) کو مضبوط کر کے بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔انہیں اچھی طرح پیس کر سلاد، دودھ اور سینڈوچ وغیرہ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سورج مکھی کے بیج (Sunflower seeds)

images (2).jpg

sunflower-seeds-286-w410.jpg

Beige-Elegant-Collage-Sale-Instagram-Post-13-1280x720.png
ان بیجوں میں بھی وِٹامن اِی بکثرت پایا جاتا ہے جو کہ جوڑوں کے دَرْد میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ان میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو خون کی رَوَانی میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ہڈّیوں اور دانتوں کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ انہیں بھون کر، جوشاندہ بناکر اور ان کے تیل بطور کوکنگ آئل بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
تِل (Sesame)

photo.jpg

D9-2.jpg

یہ غِذائیت سے بھر پُور ہوتے ہیں اور زخموں کے جَلد ٹھیک ہونے اور بیماری سے جَلد شِفا پانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ان میں خاص طور پر ہڈّیوں اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھنے والے اَجْزا پائے جاتے ہیں جبکہ یہ خون کی گردِش کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ خُصوصاً سَر کے درد میں مبتلا افراد کے لئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ انہیں بُھون کر، لَڈُّو بناکر، ریوڑی کے طور پر، مِٹھائیوں،بَن، بِسکٹ میں اور ان کا آئل بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

میرا تعارف۔ میں چاہوں گا کہ آپ لوگ مجھے فالو کریں اور مستقبل میں مجھے پڑھنا جاری رکھیں۔
https://steemit.com/hive-172186/@hafizmunir786/achievement-1-task-introduce-yourself-23-03-2021-100-powered-up
٭٭میں بہت شکر گزار ہوں۔ @haseeb-asif-khan, @yousafharoonkhan, اور @janemorane٭٭

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

Information dyny k lie shukria

·