@hammad44 club75-or-or-betterlife-my-diarygame 30-11-2021-club75-club5050-to-club100

2개월 전

IMG_20211130_124928.jpg

IMG_20211130_154408.jpg

IMG_20211130_132907.jpg

IMG_20211130_132849.jpg

IMG_20211130_125306.jpg

IMG_20211130_124943.jpg

IMG_20211130_121546.jpg

IMG_20211130_121531.jpg

دعا

میرے اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اللہ تعالیٰ میرے تمام مسلمان بھائیوں کا ہمیشہ خوش رکھے اور سب دوست ہنستے کھیلتے رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں آپس میں اتفاق نصیب فرمائے آمین

صبح کی مصروفیات

دوستو میں معمول کے مطابق اپنا گزرا ہوا دن اُردو کمیونٹی کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں

میں آج صبح سویرے اُٹھا تو میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے فوراً بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا کیونکہ میں نے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ گائوں ٹیوب ویل چلوانے کے لیے جانا تھا تو ہم گائوں کی طرف روانہ ہو گئے گاؤں پہنچے کے بعد میں نے ٹیوب ویل میں ڈیزل ڈالا اور پھر ہم نے ٹیوب ویل چلا دیا اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنی گھوڑا گاڑی تیار کی اور اپنے بھائی کے ساتھ پھر سے گائوں چلا گیا محنت مزدوری کرنے کے لیے جب ہم دونوں بھائی گائوں پہنچے تو کافی دیر تک ہم نے کام کیا محنت کی اور پھر گھر کی طرف واپس آئے

دوستوں کے ساتھ گزرا ہوا وقت

گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے دوستوں کی طرف جانا تھا اور ہم نے میانوالی بھی کسی کام سے جانا تھا تو میں نہایا اور نہانے کے بعد میں گھر سے باہر نکلا تو میرا دوست پہنچ گیا ہم راستے میں ایک جگہ رکے میرے دوست کا وہاں کچھ کام تھا اور ان لوگوں نے ایک بہت خوبصورت سفید رنگ کا گھوڑا پال رکھا ہے میں نے اس کے ساتھ چند تصویریں بنائیں اور پھر ہم اپنے دوستوں کے پاس پہنچ گئے ہم کافی دیر تک وہاں ایک ساتھ بیٹھے رہے گپ شپ کی اور کھانا بھی کھایا اس کے بعد ہم میانوالی کی طرف روانہ ہو گئے

دوپہر سے شام تک کا وقت

ہم سب سے پہلے زونگ کی فرنچائز پہنچے تو کھانے کا وقفہ تھا اس کے بعد ہم جائز کی فرنچائز پہنچے تو ان کا بھی کھانے کا وقفہ تھا اس کے بعد ہم رابی سینٹر پہنچے تو ہمارا وہاں کچھ کام تھا اور ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ وقت وہاں گزارا اس کے بعد ہم وہاں سے نکلے اور میرےدوست کا ایک موٹر سائیکل شوروم والے کے ساتھ کچھ کام تھا اور میں نے اپنے مرغوں کے لیے ایک ٹیکا لینا تھا تو میں نے ٹیکا لیا اور اس نے اپنا کام کر لیا پھر ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے سے پہلے میں اپنے ایک دوست کا موبائل لایا تھا اسے موبائل دیا اور پھر میں گھر ایا تو میں نے مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن

Special thanks for supporting
©® Pakistan
@yousafharoonkhan
Regard
@hammad44

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT