میرے روزے کا ٹائم پاس

3개월 전

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
InShot_20220403_182021336.jpg

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میرے پیارے اردو کمیونٹی کے ممبران اسلام علیکم امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اچھے دن گزار رہے ہوں گے میرے تو الحمدللہ بہت ہی اچھے روزے گزر رہے ہیں آپ کے کیسے گزر رہے ہیں بہت گرمی بھی ہے لیکن پھر بھی الحمدللہ روز اچھے جا رہے ہیں آج پانچ واں روزہ ہے انشاء اللہ آہستہ آہستہ آخری روزے آ جائیں گے میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ روزے رکھیں اور نمازیں پڑھیں اور قرآن پاک کی تلاوت کیا کریں اللہ تعالی آپ کو بخش دے گا میں سحری کا ٹائم اٹھا تو ایک گھنٹہ رہتا تھا میں نے پہلے تہجد پڑھی اور پھر میں نے سحری کی سحری میں میں نے ایک پراٹھا اور سالن کھایا اور پھر ایک دہی کا پیالا اور پھر میں نے ایک کپ چائے کا پیا اور پھر سو گیا پھر میں جیسے ہی صبح اٹھا تو میں نے 9 بجے قرآن پاک کی تلاوت کی تلاوت قرآن پاک کرنے کے بعد پھر میں موبائل چلانے لگا تقریبا میں نے بارہ بجے تک موبائل چلا یا موبائل چلا کر پھر میں اپنا روزہ سو کر گزارا جیسے ہی میں اٹھا تو چار بج کر پچاس منٹ ہورہے تھے تو میں نے وضو کیا اور نماز عصر پڑھی نماز پڑھ کے میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہر اور روزہ کے ٹائم پاس کرنے کے لیے گیا وہاں میں اپنے دوستوں کے ساتھ کیا وہاں پر ایک نہر کا کنارہ تھا جہاں پر ہم نے بیٹھ کر روزہ گزارا بہت ہی مزا آیا روزے کا پتا بھی نہیں چلا الحمداللہ آہستہ آہستہ گزر گیا
IMG_20220403_181901.jpg
پھر میں اپنے گھر واپس آ گیا اور روزہ افطار کیا روزہ میں نے فروٹ چاٹ سے افطار کیا اور پھر میں نے سالن اور پکوڑے کھائے اور پھر مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے چلا گیا جیسے ہی میں نماز پڑھ کر واپس آیا تو بہت ہی تھک چکا تھا میں نے آج کی ڈائری لکھ دیں اور سوچا کہ آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی ضرور کریں گے
IMG_20220405_183922.jpg

IMG_20220405_183925.jpg

IMG_20220405_183927.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

Apny bht achi dairy lkhi

Nice photography

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی فوٹوگرافی کی ہے

·

شکریہ