Today is a beautiful day in my life || Today is a beautiful day in my life Went to (Friday)the fair.

지난달

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے آج کے دن کا آغاز اس رب کے نام سے جو اچھے رزق سے نوازتا ہے جو بڑا مہربان ہے اور اس کی ذات رحیم ہے
میرے اردو سٹیم کے تمام بھائیوں السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ آپ ٹھیک ہوں گے اور اچھے دن گزار رہے ہوں گے صبح کی نماز پڑھی اور باہر کام لگا ہوا تھا جو کہ آپ فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں
Uploading image #1...

IMG_20211117_194640.jpg

IMG_20211117_192600.jpg

IMG_20211103_091725.jpg

IMG_20211103_091723.jpg

IMG_20211102_170646.jpg

IMG_20211102_170625.jpg
ہمارے شہر موج میں سڑکیں اور گلیاں بن رہی ہیں تو آج ہماری گلی میں آنا تھا ہماری گلی بہت پرانی اور بہت ہی بری حالت میں تھی میں نے جیسے ہی صبح کی نماز پڑھی باہر گیا تو مزدور آئے ہوئے تھے میں ایک دو گھنٹہ ان کے ساتھ بیٹھا رہا اور کام دیکھتا رہا تاکہ بعد میں مسئلہ نہ بنے کیونکہ اکثر اوقات جب وہ کام کرکے جاتے ہیں تو بعد میں مسئلہ بن جاتا ہے اور اس مسئلے کی اصل وجہ ہم خود ہوتے ہیں کیونکہ ہم ان کو بتاتے ہی نہیں یا پھر ان کے ساتھ کچھ ٹائم دیکھ بھال نہیں کرتے ایک دو گھنٹے کے بعد جب میں گھر واپس آیا تو امی سکول کے لئے تیار تھی میں نے موٹر سائیکل نکالا اور اپنی امی کو سکول چھوڑنے کے لیے گیا اور جب میں واپس آیا تو میرے لئے ناشتہ تیار تھا میں نے نہا کر ناشتہ کیااور پھر موبائل پر کچھ اچھی ویڈیوز دیکھنے لگا ان ویڈیوز کا ہم پر بہت زیادہ اثر ہوتا ہے ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ کچھ ٹائم نکال کر اچھی ویڈیوز دیکھ لینی چاہیے تاکہ ہمارا اور آپ کا فائدہ ہو سکے اس کے بعد ہمارے گھر کے سامنے کچھ ہی فاصلے پر ایک میلہ منعقد ہوتا ہے جو کہ آج لگنا تھا میں ویسے بھی گھر فارغ بیٹھا تھا تو سوچا کہ آج میلے پر جایا جائے میں نے موٹرسائیکل نکالا اور اپنے شہر موچھ میں اسی میلے پر چلا گیا تاکہ کچھ ٹائم پاس ہو جائے اور جو چیز پسند ہے اسے خرید لی جائے جب میں پہنچا تو بہت زیادہ رش تھا جو کہ آپ پکچر میں دیکھ سکتے ہیں وہاں کی قسم کی چیزیں دستیاب تھی اور بہت زیادہ رش تھا میں نے ایک دو کپڑوں کے جوڑے دیکھے اور مجھے پسند نہیں آئے تب میں ایک اور دکان پر گیا اور وہاں پر بہت پیاری پیاری گھڑیاں دستیاب تھی اور ایک گھڑی مجھے بہت زیادہ پسند آگئی جو کہ میں لینا چاہتا تھا لیکن میرے گھر میں ایک دو گھڑیاں پڑی تھی جو کہ میں پہنتا بھی نہیں ہوں تو اسی لیے میں نے نہیں خریدی کچھ دیر گھومنے پھرنے کے بعد میں واپس گھر آ گیا نماز ظہر پڑھیں تو دوستوں کی کال آئی اور مجھے انہوں نے کہا کہ آج ہم ثوبت بنا رہے ہیں جو کہ یہ ایک بہت ہی مزیدار ڈش ہے تو پھر انہوں نے مجھے کہا کہ آج عصر کے بعد بنائیں گے اور آپ بھی شرکت کرنا تو میں نے انہیں اوکے کر دیا کچھ گھر والوں کے ساتھ باتیں کرنے کے بعد میں نماز عصر ادا کرکے اپنے دوستوں کے پاس گیا میں تھوڑا لیٹ ہو گیا تھا جیسے ہی پہنچا تو کچھ دیر بعد ثوبت تیار ہوگی اور میں نے ایک گروپ سیلفی لی جو کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ہم نے سب مل کر کھایا اور وہ بہت ہی مزے دار بنا تھا اس کے بعد کچھ دیر گپ شپ لگانے کے بعد میں واپس گھر آ گیا اور آج کی ڈائری لکھ دیں جو کہ مجھے امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی کریں گے شکریہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

آپ نے بہت اچھی فوٹو گرافی کی ہے

·

ap ka shukriya ap ku achi lagi hai

آپ نے موچھ میلے کا دورہ کیا، جمعہ کو لطف اندوز ہونے کے لیے یہ اچھی جگہ ہے۔

·

ap ka thank as tarif ka ap khush rahoo har dum ap bhe acha kam kr rahy

آپ نے ڈائری بہت اچھی لکھی ہے