بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے امید کرتا ہوں کے آپ بھی صبح کا آغاز اللہ کے نام سے شروع کرتے ہوں گے جب ہم صبح اٹھ کر نماز پڑھتے ہیں تو اللہ پاک خوش ہوتا ہے اور ہمارا پورا دن اچھا گزر تا ہے اس میں ہم برائی سے بچ سکتے ہیں اور اچھے رزق سے نوازے جائیں گے ویسے بھی نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور ہر مسلمان کو چاہئے کہ صبح اٹھ کر نماز پڑھے تاکہ اس کا سارا دن اچھا گزرے نماز فجر پڑھنے کے بعد میں نے سب سے پہلے نہار منہ گرم پانی پیا اس کے بعد میں نے ناشتہ نہیں کیا کیوں کہ آج ہمارے پڑوس میں شادی تھی جو کہ انھوں نے ہمیں دعوت دی تھی تو اسی لیے میں نے ناشتہ نہیں کیا تاکہ شادی پر روٹی کھا سکوں اگر میں ناشتہ کر لیتا تو پھر میرا روٹی کے لیے دل نہیں کرتا گرم پانی پینے کے بعد گھر میں کام تھے اصل میں ہمارے گھر میں ایک بیر کا درخت ہے جو کہ بہت زیادہ پرانا ہے اور سردیاں آ گئی تھی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کو نکلوا لیتے ہیں تاکہ جب دھوپ آئے گی تو یہ چھاں نہیں کرے گا سردیوں میں ویسے بھی جب صبح اٹھتا ہے تو سب سے پہلے باہر دھوپ لگاتے ہیں تاکہ سردی اتر جائے اور گرم ہو جائے تو تب بھی میرے ابو مزدوروں کو کال کی تو انہوں نے کہا کہ ہم ایک گھنٹہ بعد آئیں گے ایک گھنٹے گزرنے کے بعد دو مزدور آگئے سب سے پہلے انہوں نے درخت کی نیچے والی جگہ کھودی جو کہ آپ فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں
پھر انہوں نے ایک مشین کے ذریعے نیچے جڑ سے کاٹا اور درخت گر گیا اس کے بعد کچھ درخت کے انہوں نے حصے کیے اور ہم نے انہیں چائے پلائی اور وہ چلے گئے اس کے بعد شادی کا ٹائم ہو گیا تھا تقریبا نو بجے شادی آنی تھی تو میں جلدی جلدی نہایا نہانے کے بعد میں نے ایک اپنا فوٹو لیا جو کہ آپ فوٹو دیکھ سکتے ہیں فوٹو لینے کے بعد میں جلدی جلدی پڑوسیوں کے گھر گیا جیسے ہی میں پہنچا تو پانچ منٹ بعد شادی آگئی جو کہ میں آپ کو فوٹو میں دکھا سکتا ہوں تقریبا آدھا گھنٹہ بعد شادی واپس روانہ ہوگی کبھی انہوں نے کھانا شروع کر دیا پہلے ہم نے کھانا نہیں کھایا ہم نے کہا کہ آخر میں چوری بنا کر کھائیں گے جب ہم نے سب لوگوں کو کھانا کھلا لیا تب ہم نے چوری بنانے کا فیصلہ کیا میں اور میرے دوست اور میرے چاچو روٹی کے چھوٹے چھوٹے پیس کرنے لگے جب روٹی چھوٹی چھوٹی ہو گی تب ہم نے اس کے اندر سالن ڈالا اور پھر ہم نے اس کو ملا لیا جو کہ آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں ہم سب نے اچھے طریقے سے کھایا سالن بہت اچھے طریقے سے بنا ہوا تھا پھر جب شادی ختم ہوگئی تو پڑوسیوں نے کہا کہ کچھ کام کرنے ہیں سارا سامان شادی کا ہم نے اکٹھا کرکے لوڈر میں رکھ دیا اسی طرح سارے کام کاج کرنے کے بعد میں فارغ ہوا اور گھر آگیا گھر آکر نماز ظہر پڑھیں اور سو گیا جب میں اٹھا تو عصر کی اذان مل رہی تھی تبھی میں نہا کر نماز پڑھی اور اپنے دوست کے ساتھ باہر چلا گیا جب میں واپس آیا تو میں نے ڈائری لکھ دیں پہلے کی طرح آپ مجھے سپورٹ کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ میری حوصلہ افزائی کریں گے میری آپ سے دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہو خوش رہو شکریہ
Congratulations 🥳🥳!
Your quality content qualifies the Steemit Global Curators guidelines.
Your post is upvoted using the @steemcurator06 account by @malikusman1. Continue making quality content for more support.
بڑے برتن میں شادی کا کھانا بہت لذیذ لگ رہا ہے۔ شادی میں شرکت کے لیے بہت سے لوگ موجود ہیں۔
nice Photography