میری آج کی ڈائری میرا نام نادیہ وزیر ہے || food, photography, the diarygame

3개월 전

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں
اللہ نے فرمایا
اے میرے پیارے محبوب اپنی امت سے کہنا میرا ذکر اپنی انگلیوں پر کیا کرو جب تم اندھیری قبر میں تنہا ہو گے تو یہ انگلیاں تمہاری قبر کو روشن کریں گی

حضور نے فرمایا

آباد رہے وہ شخص جو میری حدیث سن کر دوسروں تک پہنچائے

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جھک جانا معاف کرنا اور صبر کرنا سیکھ لو
اگر تمہاری عزت میں کمی آئے تو قیامت کے دن مجھ سے اپنی عزت واپس لے لینا

حضرت علی نے فرمایا

جس درخت کی لکڑی نرم ہو گی
اس کی شاخیں زیادہ ہوں گی بس نرم طبیعت اور نرم گفتار بن جاؤ تاکہ تمہارے چاہنے والے زیادہ ہوں
کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی مشکلات آسان فرمائے آمین

میری آج کی ڈائری

میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد ٹی وی کوآن کیا اور کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت سنی پھر کچن میں گئی اور ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کے ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیے

IMG_20220401_203349.jpg

پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا جلدی سے جھاڑو ختم کرکے پھر میں تیار ہوگی آج میری بہن لاہور سے پہلی بار آئی امی کے گھر ہم سب وہی اکٹھے ہورہے سب بہنیں سب شادی کے بعد پہلی بار آئی ہے ہم سب بہت زیادہ خوش ہیں آج امی نے کھانے میں کباب پلاؤ اور کھیر بنائی جو ہم سب بہنوں نے مل کر کھائی

IMG_20220331_200002.jpg

IMG_20220331_200021.jpg

IMG_20220331_195922.jpg

IMG_20220331_195933.jpg

IMG_20220331_195849.jpg

اسکے بعد میں نے سب کے لیۓ چاۓ بنائی اور پھر ہم نے ڈیک لگایا نیٹ سسٹم کر کے سانگ لگاۓ اور بچے تو بہت ہی خوش ہوئے پھر ہم سب بہنوں نے بہت ساری باتیں کی ہمارے میاں جی کہتے کے ایسی کونسی باتیں ہیں جو تمہاری ختم ہی نئی ہوتی پھر ہم شام کو سب اپنے اپنے گھروں کو چلے گیے گھر آکر میں نے کریلے گوشت بنایا اور ساتھ ساتھ برتن دھوۓ پھر میاں جی سٹرابری لے کر اے میں نے سب بچوں کو دی اور پھر میں نے شام کی روٹی بنائی نماز ادا کی اور ساتھ مل کر کھانا کھایا اور رات میں بچوں کے لیۓ روح افزاه والا دودھ بنایا بچے پی کر سو گیے

IMG_20220331_195719.jpg

IMG_20220331_195817.jpg

IMG_20220331_195737.jpg

پھر میں نے اپنی ڈائری لکھی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT