روزہ افطاری کی دعوت

2개월 전

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں کے آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اور میں بھی ٹھیک ہے میری بھی ٹھیک ہو الحمدللہ آج ماہ رمضان کا نصف حصہ مکمل ہو گیا ہے اللہ پاک آنے والے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
آج سحری کے وقت مجھے گھر والوں نے اٹھایا تو سحری میں 40 منٹ باقی تھے میں نے جلدی جلدی وضو کیااور سحری کرنے بیٹھ گیا سحری کرکے میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور پھر نماز فجر کی اذان ہوئی تو نماز ادا کرکے دوبارہ سو گیا پھر میں نو بجے اٹھا اور نہا دھو کر دوستوں کے پاس گپ شپ کے لئے چلا گیا تو ایک دوست نے افطاری کی دعوت دی میرے ساتھ ارے پر کام کرنے والے باقی مستری اور مزدور کو بھی آج افطاری کرنے کے لئے کال کر کے کہا گیا اور افطاری سے پہلے آنے کے لیے کہا تاکہ افطاری کے سامان کو سیٹ کرنے میں مدد بھی کر سکے پھر میں گھر واپس آیا اور گھر آ کر سو گیا ظہر کے وقت اٹھ کر وضو کیا اور نماز ادا کی پھر میں سٹیم پر دوستوں کے کمنٹس پڑھے اور پوسٹوں کو لائیک کیا نماز عصر ادا کرکے موٹرسائیکل نکالا اور دوست کی افطاری کے لئے چلا گیا جامع مسجد میں پہنچا تو پہلے سے ہی افطاری کا بندوبست کر رہے تھے جاکر میں بھی فروٹ کاٹنے میں ان کی مدد کرنے لگا جن میں خربوزہ تربوز کیلا کھجور تھی اور ایصال ثواب کے لئے سورہ یاسین بھی پڑھ رہے تھے پھر ارے پر کام کرنے والے مزدور امتیاز بھی آگیا اور اس نے بھی ہمارے ساتھ مدد کرنا شروع کر دی جب افطار کا وقت ہونے لگا تو چاولوں کو پلیٹوں میں ڈال کر رکھا اور ان پر دو دو تین تین پکوڑے بھی رکھنے شروع کر دیے ان کے علاوہ میٹھا پانی بنایا روزہ افطار کر کے میں نے اس ہی مسجد میں نماز پڑھی میں نے فوٹوگرافی بھی کی جو آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں پھر میں گھر واپس آیا اور گھر آکر آج کی تحریر لکھنے لگا امید ہے کہ آپ سب کو میری آج کی یہ تحریر پسند آئے گی
IMG20220417182920.jpg

IMG20220417182041.jpg

IMG20220417181920.jpg

IMG20220417181808.jpg

IMG20220417181645.jpg

IMG20220417181634.jpg

IMG20220417181417.jpg

IMG20220417181354.jpg

IMG20220417181047.jpg

IMG20220417180800.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

ما شاء اللہ اچھی پوسٹ لکھی ہے اور تصویریں بھی اچھی ہیں

اللہ برکت دے جس نے روزہ آفطار کرایا۔ قرآن پڑھ رہے سن۔ماشاء اللہ

ALLAH qabol farmay ameen good work Brother

ماشاءاللہ اچھی فوٹو گرافی کی