دفتر پاکستان تحریک انصاف موچھ

2개월 전

میری طرف سے تمام دوستوں کو اسلام وعلیکم۔

امید کرتا ہوں تمام دوست احباب خیریت سے ہوں گے اور اللہ کے فضل سے میں بھی بلکل ٹھیک ہوں۔

دوستو انسان کے ہاتھ میں اللہ نے نیت اور کوشش رکھی ہے کامیابی وہ خود دیتا ہے اور یہ بات بلکل حقیقت ہے ۔
ہمارے علاقہ کا ایک بہت ہی درپنہ مسلہ تھا اور وہ کوئی پچھلے پچاس سال سے کسی سے حل نہیں ہوا اور وہ مسلہ ہمارا ایک بہت اہم روڈ تھا جو وانڈھا ہمایوں خیل سے موچھ شہر کو جوڑتا تھا اور اس پر کہی لوگ محنت کر چکے تھے مگر کامیابی نہیں ملی ۔
اللہ کے فضل و کرم سے میری کوشش کامیاب ہو گئی روڈ بھی منظور ہو گیا اور پھر اللہ کے کرم سے اب اسکا ٹینڈر بھی ہو گیا ہے ۔
جس ٹھیکیدار نے ٹینڈر لیا ہے وہ میرے پاس دفتر پاکستان تحریک انصاف موچھ تشریف لائے ۔
کام کو شروع کرنے پر خصوصی مشاورت ہوئی اور جن جن مسائل کو ملکر حل کرنا ہے اس پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ان شاءاللہ آپ لوگ بھی دعاء کریں کہ ہم اس کام کو آسانی سے مکمل کر سکیں ان شاءاللہ افتتاحی تقریب سے بھی آپ لوگوں کو آگاہ کروں گا۔
میں دن رات پاکستان تحریک انصاف آفس موچھ میں بطور صدر اور عوامی خدمت گار کے طور پر ڈیوٹی نبھاتا ہوں اللہ پاک ہمیں مذید عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
IMG20211123113742.jpg

IMG20211123113753.jpg

IMG20211123113744.jpg

IMG20211123112939.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT