آج کی گرمی

7개월 전

میرے تمام دوستوں بھائیوں السلام علیکم ۔امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے اپنی فیملی کے ساتھ اپنے پیاروں کے ساتھ اور اللہ کے فضل و کرم سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں اللہ پاک کا بہت کرم نوازی ہے ۔دوستو زندگی میں ہمیشہ سچ بولنا سیکھو سچ میں برکت ہے اور جھوٹ کبھی نہ بولنا کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں لہذا بھائیوں کوشش کیا کرو کہ جھوٹ نہ بولا کرو ہمیشہ سچ بولنا سیکھو ۔بھائیوں میں آغاز کرتا ہوں آج کی ڈائری کا ۔آج صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر آنکھ کھلی ترپائی سیٹ اور صحن کا چکر لگایا پھر واش روم گیا واش روم سے نہا کر واپس آیا ناشتہ کیا ۔آج کام کی چھٹی تھی کیونکہ جمعۃ المبارک تھا ۔تو میں ناشتہ کر کے موٹر سائیکل نکالیں اور باہر چلا آیا۔ جب بازار پہنچا دو کچھ دوست بیٹھے تھے ان کے ساتھ بیٹھ گیا ان کے ساتھ سلام دعا کی اور کافی باتیں گپ شپ لگتی رہیں کافی ٹائم گزارنے کے بعد پتا چلا کہ آج گرمی بہت زیادہ ہے اور حقیقت میں آج گرمی اتنی تھی کہ انسان کی بس کی بات نہیں تھی۔کبھی باتیں کرتے رہے چائے سے منگائی چاول منگواۓ ۔اتنے میں دن کے دس بجنے لگے تو جمعہ کے دن ہمارے شہر میں ایک منڈی لگتی ہے اور اس منڈی سے ہم ایک ہفتے کا سامان لیتے ہیں تو میں نے دوستوں سے اجازت طلب کی اور منڈی کی طرف چل پڑا ۔منڈی پہنچا تو بہت رش تھا اور بہت گرمی تھے میں نے اتنی گرمی کے باوجود بھی کچھ تصویریں لی
IMG20210709101606.jpg

IMG20210709101600.jpg

IMG20210709101558.jpg

IMG20210709101554.jpg

IMG20210709180410.jpg

IMG20210709094537.jpg

IMG20210709180308.jpg

IMG20210709101551.jpg
اور اب کچھ سامان لیا کھا نے پکانے کا اور گھر کی طرف چل پڑا ۔گھر پہنچا سامان رکھا اور پھر نہانے چلا گیا نہا کے واپس آیا تو کھانا تیار پڑا تھا میں کھانے پر بیٹھ گیا کھانا کھانے کے بعد تھوڑا ریسٹ کیا پھر اتنے میں جمعہ کا ٹائم ہو گیا ۔جب جمعہ کی اذان ہونے لگی تو پھر میں اٹھا اور کپڑے چینج کی ہے اور جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ہم نے دو بجے جمعہ کی نماز ادا کی اور پھر ادا نماز ادا کرنے کے بعد واپس گھر آ گیا ۔اور پھر ایرکولر کے آگے لیٹ گیا ٹھنڈی ہوا لگنے سے کچھ سکون ملا پھر آنکھ لگ گئی اور سو گیا ۔عصر کی ٹائم اٹھا پھر نہایا اور موٹرسائیکل نکالیں اور بازار کی طرف چل پڑا ۔دوست کی دکان کے باہر بیٹھ گئے تھوڑی سی ہوا چل رہی تھی کچھ سکون ملا . آج اتنی گرمی تھی کے پانچ دفعہ نہایا ۔ایک تصویر لی دوست کے ساتھ کچھ دیر بعد دوست نے کہا تھوڑا گھومنے چلتے ہیں تو ہم پھر گھومنے میں چلے گئے ۔جب مغرب کا ٹائم ہوا تو پھر واپس گھر کی طرف کی چل پڑے ۔گھر پہنچا تو مغرب کی نماز ادا کی اور پھر ریسٹ کیا ۔اتنے میں تھوڑا سا کھانا کھایا اور پھر گھر والوں کے ساتھ گپ شپ کے لیے بیٹھ گیا کچھ ٹائم گزارنے کے بعد میں نے سوچا آج کی ڈائری لکھو اور پھر میں ڈائری لکھنے بیٹھ گیا دوستوں بھائیوں اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے ۔کوئی الفاظ کی غلطی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں اللہ حافظ ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT