دوست کی دوکان کلر

6개월 전

میرے بہت ہی قابل احترام دوستوں بھائیوں السلام علیکم ۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور اللہ سے امید کرتا ہوں آپ بھی خیروعافیت سے ہوں گے ۔اللہ پاک آپ کو سدا مسکراتا رکھے خوش و خرم رکھیں۔آمین ۔بھائیوں آج کی گرمی انتہا کی گرمی تھی ۔دعا کرو اللہ پاک سے کہ اللہ پاک رحمت کی بارش دے اور اس گرمی سے جان چھوٹے۔ دوستوں تو میرا ذکر کر رہا ہوں آج کی ڈائری کا تو دوستو آج اتوار کا دن تھا میں سب و ساڑھے پانچ بجے اٹھا سیدھا واش روم گیا نہا کے واپس آگیا پنکھے کے آگے بیٹھ گیا ناشتہ کیا کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ گھر میں تو آج بھی انتہا کی ہو رہی ہے تو میں نے کام پر بھی جانا تھا میں کام کی تیاری کرنے لگ گیا پرانے کپڑے اٹھائے اور ساتھ کچھ سامان موٹر سائیکل نکالیں اور کام کی طرف چل پڑا آج جو میں نے کام کرنا تھا وہ میرے ایک دوست کا کام تھا جو میں نے بازار میں ایک دکان کلر کرنی تھی ۔تمہیں گھر سے اپنے کام کی طرف نکل پڑا میرا رستہ تقریبا دس بارہ منٹ کا تھا میں وہاں دوکان پر پہنچ گیا دوکان پر پہنچا تو دکان بند پڑی تھی میں نے دوست کو کال کی تھی کہ میں پہنچ گیا ہوں دوکان پر آپ بھی جلدی سے آ جاؤ ۔تو وہ پندرہ منٹ بعد دکان پر پہنچ گیا پھر ہم نے کام کرنے کی تیاری شروع کردی ہمارا سامان دوست لے آیا تھا کلر والا تو ہم نے کام شروع کر دیا ہم نے کام بڑے اطمینان اور بڑے خوبصورت سے طریقے سے کیا ۔آج گرمی بھی بہت زیادہ تھی لیکن ہم کام پھر بھی تسلی سے کرتے رہے گرمی کی پروا نہیں کی تو بازار کی دکان تھی ہم نے بہت خوبصورت طریقے سے کلر کرنی تھی پھر کچھ دیر بعد دوست نے ہمارے لیے املی آلو بخارا منگوایا تو ہم نے پیا اور پھر کام پر لگ گیا پھر کام کرتے رہے دوست بہت خوش ہو رہا تھا ہمارے کام سے کہ بہت اچھا کام ہو رہا ہے پھر وہ ہمارے لیے کھانا لے آیا ہمیں کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد ہم نے آدھا گھنٹہ ریسٹ کیا ۔ہم جو دکان کلر کر رہے تھے وہ ٹینٹ سروس کی دکان تھی وہ بازار میں دکان تھی اور ساتھ بازار والے مالکان بھی دکان میں کلر ہوتا دیکھ رہے تھے وہ بھی ہمارے کام کی تعریف کر رہے تھے۔تو میں نے اس دوران کچھ تصویریں بھی لیں جو میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہوں گا
IMG20210717094507.jpg

IMG20210717094523.jpg

IMG20210717091454.jpg

IMG20210717091436.jpg

IMG20210717091339.jpg

IMG20210717091317.jpg

IMG20210717091507.jpg
۔کیونکہ کام ہوا کی بہت خوبصورت کر رہے تھے اور جو ہماری حوصلہ افزائی کر رہے تھے ہمیں اور خوشی مل رہی تھی ۔کیونکہ میری عادت ہے کہ میں رزق حلال کما کر کھاتا ہوں اور محنت سے کام کرتا ہوں لگن سے کام کرتا ہوں تو ہم نے تقریبا تین بجے کام ختم کر لیا دوستوں نے ہمیں مزدوری دیں اور ہمارے کام کی تعریف کی وہ بہت خوش تھا ۔ہم نے اس سے اجازت اجازت طلب کی اور گھر کی طرف چل پڑے گھر پہنچ کے تھوڑا سا ریسٹ کیا اور پھر نہا لیا پھر عصرکے ٹائم بازار میں چلایا کچھ سازوسامان لینا تھا گھر کا وہ گھر کا سامان لیا اور گھر میں دیا پھر کچھ ٹائم دوستوں کے ساتھ گزارا ہے اتنے میں مغرب کا ٹائم ہونے لگا تو میں واپس گھر آ گیا گھر آ کے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ گیا گپ شپ لگائیں پھر کھانا کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر کے لئے موبائل پر مصروف ہوگیا پھر سوچا کہ آج کی ڈائری لکھ لو ں۔ تو میں آج کی ڈائری لکھنے پر بیٹھ گیا ۔دوستوں بھائیوں یہ تھی میری آج کی ڈائری ۔اگر کہیں الفاظ کی غلطی ہو تو معذرت چاہتا ہوں اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو ۔صدا خوش رہو مسکراتے رہا اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا خداحافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

Mashallah

thank you very much for sharing this activities, you are doing goodwork,, thank for taking participate in community fund plan.