فن کی دنیا

7개월 전

میرے بہت ہی قابل احترام دوستوں بھائیوں السلام علیکم ۔مجھ سے جتنے بھی چھوٹے یا بڑے یہاں جتنے بھی ممبر ھیں میں سب کے لیے دعا گو ہوں ۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک سب کی عمر میں برکت عطا فرمائے ۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک ظالم کے ظلم سے مظلوم کی بددعا سے ہر انسان کو بچائے ۔آمین ۔دوستو میری آج کی ڈائری بالکل سیدھی سادھی سی ڈائری ہے تو دوستو میں آغاز کرتا ہوں اپنی ڈائری کا ۔صبح تقریبا چھ بج کر 25 منٹ پر آنکھ کھلی . میں اٹھا واش روم چلا گیا نہایا پھر واپس آیا تو ناشتہ کیا ۔ناشتہ کرنے کے بعد سوچا آج پینٹ والے کام پہ بیسں منٹ پہلے چلا جاؤں آرام سے سفر کروں گا۔ارادہ پختہ کیا اٹھا پھر موٹر سائیکل باہر نکالیں اور دوست کو کال کی کے میں آ رہا ہوں دوست نے کہا اوکے آجاؤں تو پھر میں دوست کی طرف نکل پڑا دوست کو راستے سے اٹھایا اور سیدھا اپنے منزل کی طرف چل پڑے ہم نے میانوالی پہنچنا تھا میانوالی ہم سے بیس کلومیٹر دور ہے جو ہم چالیس منٹ میں سفر کرتے ہیں ہم نے آرام سے سفر طے کیا اور اپنی منزل پر پہنچ گئے تو ہم نے مالک مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا اس سے سلام دعا ہوئی اس کے بعد اس نے مکان کا دروازہ کھولا پھر ہم اندر داخل ہوگئے ہم وہاں تین دن پہلے سے کام کررہے تھے آج ہمارا چوتھا دن تھا کام کا۔سب سے پہلے ہم نے کپڑے چینج کیے پھر سامان اکٹھا کیا پھر کام کرنے کی ترتیب بنائی اور کام بھی شروع ہوگئے تقریبا آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہم نے کام شروع کیا ہم انصاف اور لگن کے ساتھ کام پر لگاتار لگے رہے تھے پھر چائے آگئی۔ ہم نے کام روک کر چائے نوش فرمائیں پھر کام پر لگ گئے چائے پینے کے تھوڑی دیر بعد مالک مکان آگیا اور اس نے ہمارا کام دیکھا تو بہت خوش ہوا اس کی خوشی دیکھ کر ہم کو بھی حوصلہ گیا تو ہم نے اپنے فن کا مظاہرہ اور بڑھا دیا۔میرے پاس اپنے فن کی چند تصاویر ہیں جو میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہوں گا ۔
IMG-20210622-WA0006.jpg
کام کرتے رہے اتنے میں روٹی کا ٹائم ہوگیا ہمارے لیے روٹی آگئی ہم نے کام بند کیا ہاتھ منہ دھو کر روٹی کھانا شروع کی بیس پچیس منٹ روٹی کھانے میں لگ گئے پھر دس پندرہ منٹ ہم نے آرام کیا کیونکہ آج گرمی کا درجہ حرارت پہلے سے تھوڑا زیادہ تھا ہم نے خوب مکان کی نمائش کی بھرپور محنت کی مکان کو خوبصورت بنانے میں ہماری خواہش ہوتی ہے کہ جہاں بھی ہم کام کریں تو اتنا اچھا کریں کے مالک مکان یا کوئی دوسرا آدمی دیکھے تو خوش ہو جائے ۔آج ہم کسی کا خوبصورت مکان بنائیں گے خوبصورت اس کو پینٹ کریں گے تو کل کوئی اور ہمیں مزدوری کے لئے بلائے گا اور ہمیں خوشی سے وہ مزدوری دے گا ہماری حوصلہ افزائی کرے گا اس لئے بھی ہم ہر کسی کے کام میں بھرپور محنت کرتے ہیں شکر ہے اللہ پاک نہ جس نے ہاتھ پاؤں سلامت دیے ہیں مزدوری کے قابل ہیں اللہ کے حکم سے ہاتھ سے کماتے ہیں اور رزق حلال کھاتے ہیں ۔تو دوستو آخرکار چھٹی کا ٹائم ہوگیا ہم نے کام بند کیا چھٹی کی مالک سے مزدوری لی مالک نے فی آدمی چھ ہزار روپے مزدوری دیں چار دن کی فی دن 15 سو روپے اس نے ہمارا شکریہ ادا کیا ہم نے اس کا شکریہ ادا کیا اور موٹرسائیکل نکالیں اور گھر کی طرف چل پڑے جب ہم گھر پہنچے تو مغرب سے کچھ ٹائم ابھی رہتا تھا میں نے گھر آکر ریسٹ کیا پھر نہایا اتنے میں مغرب کی اذان ہونے لگی میں نے نماز ادا کی اور پھر کھانا کھایا اور میں کو کچھ رقم امی کو دی جو مزدوری لے کر آیا تھا تھوڑی بہت گپ شپ لگالی۔ اس کے بعد میں ڈائری لکھنے بیٹھ گیا ۔ہائے گوگل ڈائری لکھنے میں کچھ غلطی ہو گئی ہو وہ الفاظ کی تو میں معذرت چاہتا ہوں ۔میں آپ کا بھائی عمیر خان خدا حافظ
IMG-20210622-WA0034.jpg

IMG-20210622-WA0022.jpg

IMG-20210622-WA0026.jpg

IMG-20210622-WA0031.jpg

IMG-20210622-WA0032.jpg

received_1756186641228666.jpeg

IMG-20210622-WA0003.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending
·

شکریہ