سلاد کے فوائد

6개월 전

میرے بہت ہی قابل احترام دوستوں بھائیوں السلام علیکم !اللہ پاک سے امید کرتا ہوں آپ بالکل خیر خیریت سے ہوں گے اور الحمدللہ میں بالکل خیر و عافیت سے ہوں ۔بارش آنے کی وجہ سے موسم تو کچھ بہتر بن گیا ہے .سنو دوستو آپ کے ہاں موسم کیسا ہے اور دن کیسے گزر رہے ہیں ۔اللہ کرے آپ کے پاس ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو تو دوستو میں آغاز کرتا ہوں ڈیری کا ۔ پہنچے ہوئے تھے تو ہم کام پر شروع ہوگئے ۔تو ہم معمول کے مطابق کام کرتے رہے بڑی لگانا اور محنت سے کام کرتے رہے ۔ہم تقریبا چار بجے کام سے فارغ ہوئے کام بند کیا اور واپس گھر کی طرف نکل پڑے ہم پچیس تیس منٹ میں گھر پہنچ گئے گھر پہنچے تو کپڑے چینج کیے نہا لیا ۔کیوں کہ مجھے شام کے کھانے کی دعوت پر جانا تھا جو میرے چچا کے گھر میری دعوت تھی میں کچھ ٹائم گزارنے کے بعد دعوت کی طرف نکل گیا جب میں بچا کے گھر پہنچا تو سب اکٹھے تھے دعوت کی تیاریوں میں مصروف تھے تمہیں بھی ان کے ساتھ بیٹھ گیا گپ شپ لگانے لگ گیا کچھ آدمی کھانے کی تیاری میں مصروف تھے تو میں نے بھی کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہیلپ کرتا ہوں انہوں نے انکار کیا کہ آپ بیٹھے رہے بس گپ۔شپ لگائیں خیر اتنے میں مغرب کا ٹائم ہو گیا میں نے وضو کیا اور نماز ادا کی دعا مانگی اور پھر کھانے والی جگہ پر بیٹھ گئے ۔جب ہم کھانے والے روم میں بیٹھے تو وہ سلاد دسترخوان پر لگا ہوا تھا ۔میرے ساتھ بیٹھے دو آدمیوں نے سلاد کے بارے میں باتیں شروع کر دیں سلاد کے فوائد بتانا شروع کر دیے ۔
IMG20210730194518.jpg

IMG20210730213238.jpg

IMG20210730213251.jpg

IMG20210730212553.jpg

IMG-20210730-WA0012.jpeg

IMG20210730192812.jpg

IMG20210730192759.jpg

IMG20210730194445.jpg
تو دوستوں بھائیوں سلادکے واقعی ہی بہت سارے فوائد ہیں کھاناچاہے جتنا بھی مزےدار ہو جتنا بھی لذیذ ہو لیکن جن کو کھانے کے ساتھ سلاد کی عادت پڑ گئی ہو تو وہ سلاد کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔سلاد کچی سبزی کو کہتے ہیں جس میں مولی گاجر بند گوبھی ٹماٹر کھیرے پودینہ کے پتے پیاز وغیرہ شامل ہوتے ہیں یہ انسانی جسم کے وٹامنز کے لیے بہت ہی زبردست ہے کیونکہ ہم اعمال ٹین میں جو سبزیاں پکاتے ہیں وہ زیادہ ہی پکا لیتے ہیں جس کی وجہ سے اس میں وٹامنز کی مقدار کم ہو جاتی ہے اسی لئے سلاد میں کچی سبزیاں شامل ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لئے بہت ہی مفید ہیں اس میں وٹامنز کے علاوہ اور بھی بہت سارے فوائد ہیں جو انسانی جسم کو ضرورت ہے اگر میں سلاد کی تعریف لکھنے بیٹھ جاؤ تو ایک دن ہی کم پڑ جائے گا تو میں دوستوں کو مشورہ دوں گا کہ سلاد کا زیادہ سے زیادہ ہی استعمال کیا کریں ۔کیوں کہ سلاد ایک کھانے کے ساتھ اگر کھایا جائے تو بہت ہی مزیدار ہوتا ہے دوسرا اس کے فوائد بہت ہی زیادہ ہیں تو ہم نے ایک لمحہ سلاد کے بارے میں لیکچر لگایا اور پھر اتنے میں کھانا آگیا جن دوستوں کی دعوت تھی تو سب وہاں پہنچے ہوئے تھے کھانا لگ گیا دسترخوان پے پھر سب کھانے پر شروع ہو گئے ہیں الحمدللہ ہم سب نے تسلی سے کھانا کھایا جو بالکل جو بہت ہی مزیدار کھانا تھا کھانا کھانے کے بعد نوٹس اور چائے پیش کی گئی وہ بھی ہم نے کھایا اور پیا کھانا کھانے کے بعد ہم نے وہاں کچھ دیر گپ شپ لگائی۔پھر میں نے وہاں سے اجازت طلب کی اور گھر کی طرف نکل پڑا ۔جب گھر پہنچا تو گھر والوں نے بھی کھانا کھا لیا تھا اور سونے کی تیاری کر رہے تھے تمہیں بھی اپنی بستر پر بیٹھ گیا اور ڈائری لکھنے مصروف ہوگیا۔تو دوستو یہ تھی میری آج کی ڈائری جس میں میں نے آپ کو بہت کم ہی سلاد کے فوائد بتائے لہذا آپ سب اپنی عادت بنالیں کھانے کے ساتھ ضرور سلاد کھایا کریں۔لکھنے میں کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو اللہ پاک آپ کو سدا ہنستا مسکراتا رکھے آمین ۔خدا حافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

ماشاللہ