تقریب صلح

7개월 전

میرے بہت ہی پیارے دوستوں بھائیوں السلام علیکم ۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے آپ خیر و عافیت سے ہوں گے ۔اور الحمداللہ الحمداللہ میں بالکل خیر و عافیت سے ہوں ۔اور میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتا ہوں کہ اللہ پاک آپ کو ہر دکھ تکلیف غم پریشانی اور بیماری سے نجات عطا فرمائے ۔دوستوں میں شروع کرتا ہوں آج کی ڈائری ۔آج صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر میری آنکھ کھلی پانچ منٹ بعد میں بستر سے اٹھا واش روم چلا گیا پھر واش روم سے فریش ہو کہ نکلا ناشتہ تیار تھا ناشتہ کیا پھر مزدوری کے لئے موٹر سائیکل نکالیں تو خراب کھڑی تھی
IMG20210620175452.jpg
تو میں نے کام پر جانے کا ارادہ ترک کر دیا پھر تھوڑا گھر کچھ دیر بیٹھ گیا آٹھ بج کر تیس منٹ پر گھر سے نکلا بازار آ گیا بازار میں دوستوں کے ساتھ بیٹھ گیا کافی گپ شپ لگائیں چائے پانی بھی کیا دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہی تھا کہ یاد آیا کہ آج تک ایک صلح بھی ہے ۔پھر تقریبا بارہ بجے دوست کو کہا کہ مجھے گھر چھوڑا ہے دوست موٹرسائیکللی اور مجھے گھر کے دروازے پر چھوڑ گیا ۔پھر گھر پہنچا تو کھانا تیار تھا میں نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑا سا ریسٹ کیا چار پائی پر لیٹ گیا دو گھنٹے نیند گئی پھر آنکھ کھلی تو بہت ہی پیارا زبردست موسم بنا ہوا تھا۔بادلوں کا راج تھا ہواؤں کی گہما گہمی تھی تھوڑی دیر بعد بارش برسنے لگی
IMG20210620170521.jpg

IMG20210620165617.jpg
جو میں نے خوب انجوائے کی پھر گھر سے چائے پھر میرے دوست کی کال آگئی دوست نے کہا کے حوصلہ پہ جائیں میں نے دوست کو کھا کے آؤ چلتے ہیں صلح ہوئی ہم ہم صلح پر چلے گئے ھم پہنچے تو ابھی کچھ لوگ آئے تھے باقی لوگوں نے آنا تھا تو ہم باقی لوگوں کے انتظار میں وہاں بیٹھ گئے کچھ دیر بیٹھے رہے عوام آتی رہیں اور اور پنڈال بھرتا گیا سلسلہ میں جو دوسرے فریق تھے انہوں نے تقریبا پندرہ کلو میٹر دور سے أنا تھا پھر اللہ کی مہربانی سے وہ فریق دوسرے فریق بھی آگئے دونوں فریق ایک جب ایک جگہ پر جمع ہوگئے صبح کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا پھر ہمارے علاقے کی مشہور ہستی پیر جابر شاہ صاحب نے خطاب کیا اس صلح کی تقریب کے مہمان خصوصی روحانی شخصیت پیر ہاشم شاہ صاحب تھے جو بہت نیک انسان ہیں اللہ پاک ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے
IMG20210620182404.jpg

IMG20210620182102.jpg

IMG20210620181535.jpg

IMG20210620180647.jpg

IMG20210620180510.jpg

IMG20210620180415.jpg

IMG20210620175434.jpg

IMG20210620172929.jpg
دوستوں صلہ بہت اچھی چیز ہے اللہ اور اللہ کے نبی نے فرمایا کہ دو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا صدقہ ہے بہت بڑا اجر ہے بھائیوں کوشش کیا کرو کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ امن قائم کرو اور اگر کبھی دو دلوں کے درمیان رنجش آجائے تو آپس میں صلح میں قائم کیا کروصلح کی اخیتامی دعا پیر ہاشم شاہ صاحب نے بڑی پھر دونوں فریقوں کو آپس میں گلے ملوایا گیا یہ ہمارے علاقے کی خوش قسمتی تھی کہ دو گروپوں کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی صلح کی دعا کے بعد مہمانوں کے لئے چائے اور حلوا پیش کیا گیا میں نے بھی حلوہ کھایا یہ ہمارے علاقے کی مشہور سوغات ہے اور ساتھ چائے بھی پی ۔میں بھی بہت خوش تھا ہمارے علاقے کے لوگ بھی بڑے خوش تھے کیوں کہ اگر یہ صلح نہ ہوتی تو پھر آگے جا کر بہت نقصان ہوتا پھر ہم نے اپنے دوست بھائی جن کی صلح تھی اس کو مبارکباد دی وہ بھی بہت خوش تھا کہ واقعی میں نے معاف کرکے اچھا کام کیا پھر ہم دوست تھوڑی دیر بیٹھے رہے پھر ہم نے اس سے اجازت طلب کی اور واپس نکل پڑے صلہ والی جگہ سے ہمارے گھر تک کا راستہ دس منٹ کا تھا ۔میں اور میرا دوست پورے راستے میں خوشی خوشی سے باتیں کرتے آئے دوست نے مجھے گھر پر اتارا اور ہم نےآپس میں خداحافظ کیا میں گھر آیا اور گھر کا تھوڑا بہت کام تھا وہ کیا آج کی ڈائری کی کچھ تصویریں ہیں جو میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہوں گا ۔آخر میں دوستوں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے یہ تھی میری آج کی ڈائری ۔اس لئے میں نے جیسے ڈائری ختم کی تو مغرب کی اذان ہوگئی پھر نماز ادا کی اور سب کے لئے دعا کی خصوصی دعا کی کہ اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو مجھ سے کوئی لکھنے میں غلطی ہو گئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں میں ہوں آپ کا بھائی ہوں عمیر خان۔دعاؤں میں یاد رکھنا خداحافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

Bahot acha

·

شکریہ

nice effort , you all doing good job,, it is good to spread peace in this society

You’re doing great 👍