آج کی دائری

7개월 전

سٹیم کے تمام دوستوں بھائیوں السلام علیکم ۔؟؟اللہ کے حکم سے میں خیر خیریت سے ہوں اور امید کرتا ہوں آپ بھی خیر خیریت سے ہوں گے ۔آج کا دن دنوں کا سردار دن جمعۃ المبارک تھا ۔اللہ پاک کے کرم سے سب بھائیوں کا آج کا دن جمعہ والا دن اچھا گزرا ہوگا اور امید کرتا ہوں سب نے جو جمعۃ المبارک کی نماز ادا کی ہوگی اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے سدا آمین ۔دوستوں بھائیوں میں آج کی ڈائری کا آغاز کر رہا ہوں آج صبح تقریبا چھ بج کر تیس منٹ پر میری آنکھ کھولی میں اٹھا ٹائم دیکھا تو نماز کا ٹائم تو گزر چکا تھا میں پھر بھی اٹھ کے واش روم چلا گیا نہایا کپڑے چینج کیے کمرے میں آیا تو ناشتہ تیار پڑا تھا میں ناشتہ کرنے لگ گیا ناشتہ کیا تو آج جمعہ تھا میرے کام کی چھٹی تھی کیونکہ جمعہ کو ہمارے کام کی بالکل چھٹی ہوتی ہے ۔جب میں نے ناشتہ ختم کرلیا تو سوچا آج کام کی چھٹی ہے چلو باہر دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگاتے ہیں اور ہمارے پاس جمعہ کو میلہ منڈی بھی لگتی ہے تو میں نے سی ڈی نکالیں اور سیدھا بازار کی طرف نکل پڑا بازار پہنچا تو کوئی دوست بیٹھے تھے ان کے ساتھ بیٹھ گیا سلام دعا کی ان کے ساتھ گپ شپ ہوتی رہی اتنے میں انہوں نے چائے منگوا لی ہم نے چائے پی اور باتیں کرتے رہے کافی ٹائم گزرنے کے بعد میں نے سوچا کہ چلو منڈی کی طرف چلتے ہیں کیونکہ وہاں سے میں نے مرغی خرید نی تھی تو میں وہاں سے اٹھے اور منڈی پہنچ گیا وہاں سے دو مرغیاں خریدیں مرغیوں کو میں نے لیا اور سیدھا گھر کی طرف نکل آیا اور گھر پہنچ گیا اتنے میں کھانے کا ٹائم تھا تو میں ہاتھ منہ دھو کر کھانے پر بیٹھ گیا کھانا کھا کے ریسٹ کیا اور پھر سو گیا جمعہ کی نماز سے تیس منٹ پہلے اٹھا نہا کے کپڑے چینج کی ہے اردو کی اور سیدھا مسجد کی طرف چل پڑا جب مسجد پہنچا تو مولوی صاحب خطبے کی تیاری کر رہا تھا میں بھی مسجد میں بیٹھ گیا اور خطبہ سننا پھر نماز کیلئے جماعت کھڑی ہو گئی اور میں نے جمعہ ادا کیا سیدھا گھر چلا آیا گھر پہنچا تو چاہے بنی بڑی تھی میں نے چائے پی پھر تھوڑی دیر کے لئے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ گیا گپ شپ لگائیں پھر میں گھر سے نکلا کیونکہ کچھ سامان لینا تھا گھر کا موٹر سائیکل نکال کے نکل پڑا بازار پہنچا تو آندھی طوفان شروع ہوگیا بڑے زور سے ہوائیں چلنے لگیں ہواؤں کے ساتھ گردوغبار اٹھنے لگا میں ایک دوکان میں بیٹھ گیا میں نے آج ہی طوفان کی کوشش تصویریں بھی لیں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا کچھ ٹائم کے بعد آندھی طوفان روکی تو میں باہر آیا اور اپنے کام کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تھا تو کچھ دبنے نظر آئے جو میں نے عید کے لئے خریدے تھے تو میں نے سوچا کہ چلو پہلے دبنے دیکھ لیتے ہیں کیونکہ عید کی خریداری کرنی ہے میں نے ان کو دیکھا بڑے پیارے تھے جانور ان کو دیکھ کے بہت خوش ہوا اور ان کی کچھ تصویریں بھی لیں .
IMG20210702173210.jpg

IMG20210702173139.jpg

IMG20210702173100.jpg

IMG20210702173041.jpg

IMG20210702173022.jpg

IMG20210702173002.jpg

IMG20210702112145.jpg

IMG20210702112127.jpg
مجھے ایک جانور پسند آیا تو میں نے اس سے قیمت پوچھی اس نے مجھے 35 ہزار روپے بتائی ایک جانور کی قیمت تو ہماری جانور کے مالک سے بحث و تکرار ہوتی رہی لیکن سودا نہیں ہو سکا تو میں نے ان سے سلام دعا کی اور اپنے کام کی طرف چل پڑا میں نے گھر کا سامان خریدا اور گھر کی طرف نکل پڑا گھر پہنچا تو مغرب ہونے والی تھی تو میں بھی گھر بیٹھ گیا چلو مغرب کی نماز ادا کر کے کھانا کھائیں گے تو میں نے مغرب کی نماز ادا کی پھر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے ڈائری لکھنے کی تیاری کی دوسرے میں گھر میں مہمان آگئے پھر ان کے ساتھ بیٹھ گئے ان کی خوب خاطر تواضع کی ہم ان کے ساتھ دو گھنٹے تک بیٹھے رہے گپ شپ لگاتے رہے پھر انہوں نے اجازت طلب کی اور وہ نکل پڑے ۔وہ چلے گئے تو میں کر بائیں پر لیٹ گیا تقریبا دس منٹ کے لیے پھر میں نے سوچا کہ چلو آپ ڈائری لکھنا شروع کرتا ہوں تو میں ڈائری لکھنے بیٹھ گیا یہ تھی میری آج کی ڈائری ہے اگر اس ڈائری میں دوستو کوئی کمی بیشی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔اللہ پاک سب بھائیوں دوستوں کا حامی و ناصر ہو ۔میں آپ کے لئے دعا گو ہوں اور مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھنا خداحافظ ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

these animal are very much expensive,, you gave us nice information about these animals, thank you very much for sharing this review of the day

Good report