A great decision by Pakistan cricket team to avoid security threats

2년 전

پاکستان نے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کا آغا زکردیا

پاکستان نے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کا آغا زکردیاہرارے پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کاآغازکردیاہے۔سیکیورٹی مسائل کے باعث سرفراز الیون نے بلاوایوجانے کے بجائے ہرارے ہی میں تین گھنٹے پریکٹس کی۔جس میں ون ڈے سیریزکےلیے ٹیم کوجوائن کرنے والے بابراعظم،امام الحق ،یاسرشاہ اورجنیدخان نے بھی حصہ لیا۔لیگ اسپنریاسرشاہ اورفاسٹ بولرجنیدخان پربولنگ کوچ اظہرمحمود نے خصوصی توجہ دی۔فہیم اشرف،حسن علی،عثمان شنواری اوردیگربولرز بھی لائن اورلینتھ بہتربنانے کی کوشش کرتے رہے۔ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بابراعظم اورامام الحق کومقامی کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کے لیےٹپس دیں۔انجری بریک کے بعد کم بیک کرنے والے بابراعظم بہترین کارکردگی کے لئے پراعتماد نظرآئے۔فخرزمان نے جارحانہ اسٹروکس اور کپتان سرفرازاحمد نے وکٹ کیپنگ کےلیے مشقیں کیں۔اوربیٹنگ پریکٹس پر بھی پوری توجہ دی۔شعیب ملک، شاداب خان اوردیگر پلیئرز نے بھی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جمعے سے بلاوایومیں شروع ہوگی۔ image

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
STEEMKR.COM IS SPONSORED BY
ADVERTISEMENT
Sort Order:  trending

really great post about cricket updates

we r always with you as srilankans